یہ پی ٹی آئی کا نہیں، مشرف اور زرداری کا پاکستان ہے،احسن اقبال

ناروال (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 70 سالوں کی تاریخ میں سب سے بڑادھوکہ کیا، نئے پاکستان کے نام پرپرانی اورناکام کابینہ کے لوگ سامنے لے آئے۔

ناروال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی کابینہ سے چن چن کر پی ٹی آئی کا صفایا ہو چکا ہے،اس کابینہ میں پیپلزپارٹی اور مشرف لیگ موجود ہے۔ حکومت میں پی ٹی آئی کا واحد نمائندہ عمران خان موجود ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے 70 سالوں کی تاریخی میں سب سے بڑا دھوکہ کیا ہے، یہ آصف علی زرداری اور جنرل مشرف کا پاکستان ہے یہ پی ٹی آئی کا پاکستان نہیں ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان شکست تسلیم کر چکے ہیں، وہ ڈر کر اسمبلیاں توڑنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان صاحب آپ کو بھاگنے نہیں دیں گے، نئے پاکستان کے ڈرامے کو عوام کے سامنے ایکسپوز کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کا ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا ہے،ملک بدترین مہنگائی میں داخل ہوچکا ہے جبکہ معیشت سست روی کا شکار ہونے سے کریش ہو چکی ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک میں لاکھوں نوجوان افراد بے روزگار اور کاروبار بند ہو چکے ہیں، حکومت اگر انہی پالیسیوں پر چلتی رہی تو پاکستان کی قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …