پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان

لاہور (میڈیا 92 نیوز آن لائن ) صوبہ پنجاب کی سب سے بڑے تعلیمی ادارے پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیاہے ۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔

پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیاہے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات ،سنٹرز اور یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز اور سکول سوموار 15سےمنگل 23اپریل تک موسم بہار کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پالتو کتے نے مالک کے گھر سے دہائیوں پرانا بم دریافت کرلیا

فلوریڈا: امریکا میں ایک پالتو کتے نے گھر کے آنگن میں مٹی کھودتے وقت دہائیوں پرانا …