سیشن کورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 18 مارچ تک توسیع کردی

(میڈیا92نیوزآن لائن)
سیشن کورٹ نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی درخواست ضمانت میں 18 مارچ تک توسیع کردی. ایڈیشنل سیشن جج ارشد جاوید کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر 18 مارچ تک توسیع کی. ذرائع سے معلوم ہوا کہ عدالت نے قتل اور فراڈ کے مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کر دی. تفتشی افسران نے تفتش مکمل کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی ہے.

عدالت نے تفتشی افسران کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے درخواست ضمانت میں توسیع کردی. میرے مقدمات میں جعلی مدعی بنایا گیا۔عابد باکسر نے عدالت میں‌اپنا جمع کرادیا. اس بیان میں‌انہوں‌نے یہ بھی لکھا کہ میں جعلی مدعی کو ثابت بھی کرچکا ہوں لیکن پھر بھی مجھے ہی مجرم سمجھا جا رہاہے. جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کا وکیل موجود ہے جو قانونی بات کررہا ہے آپ خاموش رہیں. عدالت نے کیس کی سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی.

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …