پٹواری انتقال درج نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے اہم فیصلہ پر عمل درآمد

پٹواری انتقال درج نہیں کریں گے، سپریم کورٹ کے اہم فیصلہ پر عمل درآمد

لاہور (میڈیا 92 نیوز)
لاہور سمیت پنجاب بھر میں‌شہری جائیدادوں‌کے حوالے سے پٹواری نظام پر سپریم کورٹ کا رفصیلی فیڈلہ جاری. بورڈ آف ریونیو نے مراسلہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دیا. محکمہ بورڈ آف ریونیو نے فیصلہ کی روشنی میں‌تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا. مراسلہ کے مطابق ایسے تمام شہری علاقے جن پر لینڈ ریونیو کے ایکٹ 1967ء کا اطلاق نہیں‌ہوتا ان پر پٹواری ، قانون گو یا تحصیلدار انتقال نہیں چڑھا سکتے. تمام شہری علاقوں میں ٹرانسفر آف پراپرٹی ایکٹ 1882ء اور رجسٹریشن ایکٹ 1908ء کا اطلاق ہوگا.

تمام پٹواری حضرات صرف ریکارڈ کی رکھوالی کر سکتے ہیں، اسکی رجسٹری یا انتقال کے عمل سے حصہ نہیں لے سکتے. فیصلہ کےمطابق لاہور سمیت پنجاب کی دیگر شہری جائیدادوں کی ٹیکس اکٹھا کرنے کا نظام پنجاب اربن پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958ء کے تحت چلایا جائےگا. محکمہ بورڈ آف ریونیو نے پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ سے فیصلہ پر عملدرآمد کرعا کر رپورٹ طلب کر لی ہے. مراسلہ کے ہمراہ 24 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ کی کاپیاں بھی تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کو بھجوا دی گئی ہیں

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …