پاکستان نے 4 بھارتی کشتیاں پکڑ لیں، نگرانی ہورہی تھی ؟ تفصیلات منظرعام پر

کراچی (میڈیا 92نیوز آن لائن)پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) نے سر کریک کے قریب 4 ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو عملے کے 23 افراد کے ہمراہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ پی ایم ایس اے کے جہاز اور دو فاسٹ رسپانس بوٹس نے آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑا حالانکہ انہوں نے فرار ہونے اور بچنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ بے سود رہی۔

ترجمان کے مطابق ہمیں اطلاع ملی کہ کچھ بھارتی فشنگ بوٹس پاکستانی ساحل کے قریب آپریٹ کررہی ہیں اور وہ پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہوسکتی ہیں۔ اطلاع ملنے پر پی ایم ایس اے کے جہاز اور فاسٹ رسپانس بوٹس (FRB) نے پاکستانی سمندری حدود کے اندر اور پاک اور ہند سمندری سرحد کے ساتھ وسیع گشت شروع کردیا۔ اس کے علاوہ پی ایم ایس اے ایئر کرافٹ کو بھی کسی بھی مشتبہ کشتیوں کو تلاش کرنے کا کام سونپا گیا۔

ضرور پڑھیں:پاکستان میں‌ بے خوف ہوکر سرمایہ کاری کرو چاہے تو میری گارنٹی لے لو،رجب طیب نے دبنگ اعلان کردیا

گزشتہ دو روز سے پی ایم ایس اے کے بحری اثاثوں نے مشتبہ علاقے کی وسیع نگرانی شروع کردی تھی اور بالآخر پی ایم ایس اے نے بروز 13 فروری 2020ءکی صبح 3 بجے آئی ایم بی ایل (انٹرنیشنل میری ٹائم باﺅنڈری لائن) سے 15 سے 15 این ایم اندران مشتبہ کشتیوں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئی اور اس کے بعد پی ایم ایس اے کی بورڈنگ پارٹی نے ان کشتیوں پر سرچ آپریشن کیا۔ پکڑے گئے عملے کے افراد بظاہر ماہی گیر دکھائی دیتے ہیں تاہم ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی تاکہ ان کی درست شناخت اور ہمارے حدود میں غیر قانونی داخلے اور ارادے کو بھانپ سکیں، یہ بھی شک تھا کہ انڈیاماضی کی طرز پر کوئی False Flag Operation جیسی کوئی کارروائی نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …