لاہورسمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں وکلاء کی ہڑتال، سائلین خوار ہوگئے

(میڈیا 92نیوز آن لائن)
لاہور بار ایسوسی ایشن کی کال پر وکلاء نے آج ماتحت عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے. وکلاء نے ڈاکٹرز کی گرفتاری کیلئے آج کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا.

اس سلسلہ میں وکلاء رہنما کرامت علی خان ایڈووکیٹ ، اسلام انجم ایڈووکیٹ اور دیگر نے میڈیا 92 کو بتایا کہ ڈاکٹروں نے سخت زیادتی کی اور مریض کے لواحقین وکلاء پر بلاوجہ تشدد کیا.اہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ریاستی ملازم ہیں اور ان کی ہڑتال خلاف قانون ہے.

جبکہ وکلاء کی ہڑتال ان کا ذاتی فعل ہے جس سے انہیں مالی نقصآن کا سامنا ہے لیکن حق اور سچ کی جنگ میں اس کی قربانی سے بھی گریز نہیں کریں گے. انہوں نے کہ ڈاکٹرز کو اپنے فعل پر معذرت کرنی چاہئے تاکہ معاملہ کا حل نکالا جاسکے
یاد رہے وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان پی آئی سی میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد ڈاکٹر ہڑتال پر تھے۔ وکلا نے ڈاکٹرز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …