اوپن یونیورسٹی میں ” بچوں کی ابتدائی ڈیولپمنٹ ” پرتیسری عالمی کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ‘بچوں کی ابتدائی ڈیولپمنٹ)ای سی ڈی( ‘ پر تیسری عالمی کانفرنس ‘ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ کا وعدہ : ابتدائی سالوں میں سرمایہ کاری’ کے موضوع پرمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ کانفرنس پاکستان الائنس برائے ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ روپانی فاﺅنڈیشن SUN سیکریٹریٹ نیوٹریشن سیکشن وزارت منصوبہ بندی و ترقی اور کراکورم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے 25اور 26ستمبر کو منعقد ہوگی۔تعاون کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں کانفرنس اوپن یونیورسٹی ہی میں منعقد کرنے پر اتفاق رائے کا اظہار کیا۔اس اجلاس میں مجوزہ کانفرنس کے شیڈول کو ختمی شکل دے دی گئی تھی اور انتظامات کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی تھی۔ اس اجلاس میں پاکستان الائنس برائے ارلی چائیلڈ ہوڈ ڈیولپمنٹ کے چئیرمین نصرالدین روپانی اور سی ای او خدیجہ خان کراکورم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر انجنئیر ڈاکٹر عطاءاﷲ شاہ اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …