اوپن یونیورسٹی نے ایم فل(ٹیچر ایجوکیشن)کی گروپ ٹریننگ ورکشاپس کا شیڈول جاری

اوپن یونیورسٹی نے ایم فل(ٹیچر ایجوکیشن)کی گروپ ٹریننگ ورکشاپس کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ایجوکیشن نے ایم فل)ٹیچر ایجوکیشن(کی گروپ ٹریننگ ورکشاپس کا شیڈول جاری کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ سٹریٹیجیز۔I )کوڈ 3739 (کی ورکشاپ یکم فروری سے شروع ہوگی جو 5۔اپریل تک جاری رہے گی ٹیچنگ سٹریٹیجیز۔II )کوڈ 3740 (کی ورکشاپ 8اپریل سے شروع ہوکر 12۔اپریل کو ختم ہوگی، اسی طرح ایڈوانس اپروچز ٹو کریکولم ڈیولپمنٹ۔I )کوڈ 3736 (کی ورکشاپ 15اپریل کو شروع ہوگی اور 19۔اپریل تک جاری رہے گی۔ ایڈوانس اپروچز ٹو کریکولم ڈیولپمنٹ۔II )کوڈ 3737 (کی ورکشاپ 22اپریل کو شروع ہوگی اور 26۔اپریل کو ختم ہوگی۔ میرمنٹ اینڈ ایوالیوشن اِن ایجوکیشن۔II )کوڈ 3743 (کی ورکشاپ 29اپریل کو شروع ہوگی جو 3۔مئی تک جاری رہے گی۔ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے مطابق یہ ورکشاپس یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس بلڈنگ میں منعقد کی جائے گی اور اوقات کار صبح 8تا سہ پہر 4۔بجے ہوں گے۔طلبہ و طالبات کو ورکشاپ میں شرکت کے لئے اطلاع نامے ارسال کئے گئے ہیں اور اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی دے دی گئی ہے۔ ورکشاپ کا شیڈول یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔( صدام )

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …