وزیربلدیات آزادکشمیرکے بھتیجے کی جگہ امتحان دینے والا نوجوان گرفتار

وزیر بلدیات کا انڈر میٹرک بھتیجا ان کاپی آر او بھی ہے اور اس نے17گریڈ کے افسر کی مراعات لے رکھی ہیں
مظفر آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) وزیربلدیات آزادکشمیرراجہ نصیر احمد خان کے بھتیجے کی جگہ میٹرک کے امتحانات دینے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان کے بھتیجے کی جگہ میٹرک کے امتحانات میں بیٹھنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کشمیر میں میٹرک کے بورڈ کے امتحانات ہو رہے ہیں اور انہی امتحانات کے دوران ایک امتحانی سینٹر میں شک پڑنے پر ممتحن نے ایک طالب علم کی رول نمبر سلپ دیکھی تو انہیں معلوم ہوا کہ امتحان دینے والا شخص کسی اور طالب علم کی جگہ پرچہ دے رہا تھا جس پر انتظامیہ نے پولیس طلب کر کے ملزم کو پولیس کو حوالے کر دیا ، بعد میں پتا چلا ہے کہ اسلام آباد کا نوجوان جس شخص کی جگہ پرچہ دے رہا تھا وہ آزادکشمیرکے وزیربلدیات راجہ نصیر احمد خان کا بھتیجا تھا۔معلومات کے مطابق وزیر بلدیات کا یہ بھتیجا ان کا پی آر او بھی ہے اور انڈر میٹرک ہونے کے باوجود 17گریڈ کے افسرجتنی مراعات حاصل کر رہا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان میں جعلی ڈگریوں کے کیسوں میں کئی سیاستدان نااہل کیے جاچکے ہیں اور اب بااثر لوگوں نے اپنی جگہ دوسروں سے امتحانات دلوانا شروع کر دیے ہیں۔ایسا ہی واقعہ آزاد کشمیر کے وزیربلدیات کے بھتیجے کے حوالے سے پیش آیا ہے۔ پولیس نے گرفتار نوجوان کو تھانے منتقل کر کے ایف آئی آر درج کر لی، پولیس نے بتایا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …