اوپن یونیورسٹی میں موسم بہار کی شجر کاری مہم کا آغاز

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے جنگلات کے عالمی دن اور گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے حوالے سے یونیورسٹی کے احاطے میں واقع مرکزی پارک میں سدا بہار "پولی التھیا)اُلٹا اشوک( ” کا پودا لگا کر سال 2019ءکے موسم بہار کی ایک ماہ دورانیہ کے شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے پہلے دن 70پودے لگائے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرضیاءالقیوم نے کہا کہ پودے اور پھول صحت مند ماحول کے لئے نہایت اہم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور کردار ادا کرے گی۔ڈاکٹر ضیاءالقیوم نے دعا کی کہ اﷲ اِس ادارے اور ملک کو ہمیشہ شاداب رکھیں۔ڈین فیکلٹی آف سائنسسز پروفیسر ڈاکٹرظفر الیاس ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر محی الدین ہاشمی شعبہ کیمسٹری کی چئیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر نغمانہ رشید شعبہ باغبانی کی انچارج فوزیہ انجم سینئر اساتذہ آفیسرز اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے بھی پودے لگانے میں حصہ لیا ۔ شجر کاری مہم کا اہتمام یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسز نے کیا تھا۔ شعبہ باغبانی کی انچارج فوزیہ انجم کے مطابق آج 70پودے لگائے گئے ہیں جسمیں 50پودے الٹا اشوک کے ہیں اور مالٹے کے 20پودے رہائشی کالونی میں لگادئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …