اسلام آباد ویمن چیمبر کے سابق صدر فریدہ راشد کی صاحبزادی کو برطانوی یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن )اسلام آباد ویمن چیمبر کے سابق صدر فریدہ راشد کی صاحبزادی کو برطانوی یونیورسٹی میں پاکستان سوسائٹی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔طوبہ شیخ جو لندن کی بریونل یونیورسٹی میں سول انجئیرنگ کی طالبہ ہیں کو2019-20 کے لئے پاکستان سوسائٹی کا چئیرمین منتخب کر لیا گیا۔طوبہ شیخ نے اپنے انتخاب کو والدین کی دعاﺅں اور اساتزہ کی شفقت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد تعلیم مکمل کر کے پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لئے واپس آئیں گی۔اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل نے انکے والدین شیخ راشد اورفریدہ راشدکو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے ادارے کوملک کا نام روشن کرنے والی ہونہار طالبات پر فخر ہے ۔انھیں وطن واپسی پرویمن چیمبر کی لائف ٹائم ممبر شپ دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …