پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے

لاہور: پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے۔

بھارتی ویزہ پالیسی کی وجہ سے پہلی بار کسی ورلڈکپ میچ میں پاکستانی صحافی اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہوں گے، ابھی تک کسی پاکستانی صحافی یا تماشائی کو ویزہ جاری نہیں کیا گیا۔

صرف رمیز راجہ بھارت میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے موجود ہیں جنھیں ابتدائی کمنٹیٹرز پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا مگر بعد میں مدعو کرلیا گیا، ٹکٹ خریدنے والے پاکستانیوں کا بھی ابھی تک ویزے کیلیے انتظار جاری ہے۔

آئی سی سی کو پی سی بی کی ای میل پر اب تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا مگر پاکستانی صحافیوں کو ایک سہولت فراہم کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گرین شرٹس کا نیدرلینڈز سے میچ ختم ہونے پر اگر میڈیا کانفرنس میں کوئی سوال پوچھنا چاہیں تو آئی سی سی کے نمائندے کو واٹس ایپ کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …