شان کا نئی فلم ”پیار ہو جاتا ہے پھر سے“ بنانے کا اعلان

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) معروف اداکار اور ہدایتکار شان شاہد نے نئی فلم پیار ہو جاتا ہے پھر سے بنانے کا اعلان کر دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم شروع کرنے کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی مذکورہ فلم میں اداکار ریما خان بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ یاد رہے کہ ریما خان اور شان شاہد نے کیریئر کا آغاز ہدایتکار جاوید فاضل کی فلمبلندی سے کیا تھا۔ فلم کی کامیابی کے بعد دونوں فنکاروں نے بےشمار فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، شان کی نئی فلم آئندہ سال ریلیز ہو گی۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شان کی یہ فلم رومانوی کہانی پر مبنی ہے جس کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے اور شوٹنگ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …