نعمان اعجاز کے بیٹے کی بھی اداکاری کی دنیا میں انٹری

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار بھی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔زاویار نے انسٹاگرام پر شُوٹنگ کے دوران اور اسکرپٹ کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائی ہیں۔ایک سین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دن رات کام جاری ہے۔سوشل میڈیا صارفین نعمان اعجاز کے بیٹے کا پہلا پراجیکٹ دیکھنے کیلئے بیتاب ہیں۔زاویار اکثر اوقات والد اور بھائیوں کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔حال ہی میں اپنے پہلے پراجیکٹ کی جھلکی دکھا کر زاویار نے سوشل میڈیا صارفین کو اس حوالے سے تشویش میں ڈال دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …