متھیرا فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش مند

لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ و میزبان متھیرا نے اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت سے متاثرہ فلسطین سے بچہ گود لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنی دلی خواہش کا اظہار کیا گیاہے۔متھیرا نے لکھا کہ ’میری خواہش ہے کہ ہم فلسطین سے کسی بچے کو ایڈاپٹ کرسکیں اور میں اس بچے کو محبت دے سکوں جس نے اپنا گھر کھویا ہو‘۔متھیرا نے اپنی اسٹوری میں مداحوں سے تجویز طلب کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگر وہاں (فلسطین ) سے بچہ گود لینے کا کوئی طریقہ ہے تو مجھے آگاہ کریں‘۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …