آمنہ الیاس نے امریکی نائب صدر کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(نیٹ نیوز)اداکارہ و سپر ماڈل آمنہ الیاس نےامریکا کی نائب صدر کمالا ہیرس کی جانب سے دیے گئے ایک بیان پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔آمنہ الیاس اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر سماجی موضوعات کے حوالے سے اپنی آواز بلند کرتی رہتی ہیں اور اس بار انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کمالا ہیرس کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسرائیل کی حمایت میں بول رہی ہیں۔آمنہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ‘میں یہ ویڈیو یہاں شیئر کیے بغیر نہ رہ سکی، کمالا ہیرس کس قسم کی انسان ہیں؟ ان کو شرم آنی چاہیے’۔اداکارہ کی اس پوسٹ پر ناصرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی کمالا کے اس بیان پر غم و غصے کا اظہار کررہی ہیں۔ معروف اداکارہ صنم جنگ نے بھی اس ویڈیو پر اپنا تبصرہ پیش کیا اور ان کے بیان کو رقت آمیز قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …