اداکارہ حمائمہ اور ان کی والدہ ایک سات کون سا کام کرتی ہیں؟

لاہور (میڈیا 92رپورٹ) اداکارہ حمائمہ ملک نے گزشتہ روز اپنی 33 ویں سالگرہ منا ئی ،ان کے مداحوں ، عزیزوں اور عزیزوں کی جانب سے انہیں ڈھیر ساری مبارکبادیں موصول ہوئیں۔
میڈیا 92رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنی اور والدہ کی تصویر شیئرکرتے ہوئے بتایاکہ ان کی اوران کی والدہ کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے اور دونوں اکٹھی سالگرہ مناتی ہیں۔
حمائمہ ملک نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ” تم ہو تو زندگی ہے ، تم ہو تو ہر خوشی ہے ، تم ہو تو میں ہوں“۔
اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں سالگرہ مبارک امی جی لکھا جس پر ان کے مداحوں نے بھی ان کی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …