لاہور: تجاوزات کے خلاف آپریشن، غیر قانونی مارکیٹ گرا دی

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں تاج پور روڑ پر واقع غیر قانونی مارکیٹ کو ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری زمین واگزار کرانے کے لیے یہ کارروائی کی تھی۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 15 دکانوں کو گرایا گیا، غیرقانونی طور پر قائم 2سروس اسٹیشن اور 2ورکشاپس بھی گرادی گئیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران 6 کنال، 10 مرلہ زمین کو واگزار کرایا گیا ہے جس کی مالیت 40 کروڑ روپے ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ واگزار کرائی گئی زمین پر اب پودے لگائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …