”ہائوسنگ سکیم بڑا چیلنج”

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے پائپ لائن میں بہت کچھ ہے ، ہم نے دن رات محنت کی اورہائوسنگ سکیم کا افتتاح وزیراعظم کرینگے لیکن تھوڑا سا وقت دیں ۔ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک روز پہلے اعلان کیا جائے اور اگلے ہی روز ہی کام شروع کردیا جائے یہ بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم اس کوپورا کرینگے ۔ پروگرام دی لاسٹ آور میں میزبان مہرین سبطین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھوڑا سا صبر دکھائیں یہ کام مکمل ہوگا۔ چیئرمین برائے ہائوسنگ ٹاسک فورس ضیغم محمود رضوی نے کہاکہ 1970میں پا کستان کی آبادی 58 ملین تھی جو آج چار گنا زیادہ ہے ، یہ کام ہوناہے اس کے نہ ہونے کی کوئی چوائس نہیں ۔محکمہ اوقاف کی لاکھوں ایکڑ زمین پڑی ہے اس کو استعمال میں لایاجائے گا۔ ایڈیٹر سائوتھ ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہناتھاکہ انہوں نے حق دارہونے کے باوجود رشوت دے کر نوکریاں لی تھیں لیکن کئی سال گزرنے کے باوجود ان کے مطالبات کو پورانہیں کیا جارہا۔ اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ انہیں مستقل کیا جائے لیکن ان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اوران پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے کہا کہ ہم سب بلاول بھٹو کے قافلے میں تھے جب انہیں پتہ چلا توانہوں نے فوری گرفتار اساتذہ کی رہائی کا حکم دیا ااوراس فعل کی مذمت بھی کی۔ اساتذہ کے مذاکرات سیکرٹری تعلیم سے چل رہے تھے ان کے دو سے تین مطالبات مان لئے گئے تھے لیکن مذاکرات کے دوران انہوں نے اپنے مطالبات میں مزید اضافہ کردیا۔ ہم ا ساتذہ کی عزت کرتے ہیں لیکن جو قانون کو ہاتھ میں لے گا اس سے قانون کے مطابق سلوک کیاجائے گا۔ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو اس سے معذرت کرتے ہیں۔ تجزیہ کار رائو خالد نے کہا کہ بلاول بھٹو نے تاخیر کردی لیکن ٹرین مارچ ان کی اچھی کوشش ہے ۔ انہیں اس کے بعد مزید آگے آناچاہئے انہیں پارلیمنٹ کو بھی ایسے ہی چلانا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …