پشاور(میڈیا92نیوزآن لائن)ایف آئی اے پشاور نے بے نامی اکائونٹس سے 9ارب روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن کے الزام میں فضیل خان نامی شخص کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم کے مختلف بینکوں میں 35 اکائونٹس ہیں جن کے ذریعے اب تک 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں، ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل حکام کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے مال روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے اہم دستاویزات برآمد کرکے حاجی خان آفریدی المعروف وڑوکے حاجی کے صاحبزادے فضیل خان کو گرفتار کرلیا ہے ،حکام نے بتایا کہ فضیل خان کے پاکستان کے مختلف بینکوں میں 35 اکائونٹس ہیں جو اُس نے اپنے منشیوں کے نام سے کھلوائے تھے جن کے ذریعے اب تک 9 ارب روپے کی ٹرانزیکشن ہوچکی ہیں،ملزم فضیل خان پر الزام ہے کہ وہ پاکستان میں غیر ملکی کرنسی کا سب سے بڑا ڈیلر ہے جبکہ دبئی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اپنی رقم فضیل خان کے ملازمین کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے پاکستان بھیجتے تھے ،حکام نے بتایا کہ ملزم فضیل خان کے اکائونٹس کے تانے بانے کراچی سے ملنے والے بے نامی اکائونٹس سے ملتے ہیں اور اِس کے اکائونٹس سے جن جن کو رقم بھیجی گئی ہے اس کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے ،اب مزید گرفتاریاں متوقع ہیں،ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
ٹیگزAbbotabad AbbTak ACER afghanistan america Apple April Arfakareem ARY AryNews August Australia Autumn BadshahiMasjid balakot Balochistan Bangladesh BBC bol BOLNews Brazil Canada channel24 Channel5 china City42 CM CNN DAWLANCE DawnNews December DELL Denmark dubai duniya eid Ericsson ExpressNews Fashion FAST FC Feb Fortress France Gawadar GC Generation GeoNews Germany GIKI GREE Gujranwala Gulberg Haeir HAJ HARDEES HP Huwaie Hyderabad IndiaNews Indonesia islamabad italy JAAG JAAGNEWS JahangirTomb Jamatulawal Jamatusani Jan jatiumra Jeans July June kaghan karachi Kashmir kasur KFC kpk kuwait lahore lahorenews larkana LG Liberty london LUMS MACbook Macdonalds Madina Makeups Makkah malaysia mansehra March May media92news MinarePakistan MITSHUBISHI MizareQuaid Muharram Multan Muzaffarabad naran NATIONAL NDTV neelumvaleey NEO News Newzealand Nigeria northkorea November pakistan tv انڈیا
یہ بھی پڑھیں
زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے
زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …