احد چیمہ کی اراضی کو فائدہ پہنچانے کےلئے نہری پانی کا کھال مسمار کرنے سے روکنے کےلئے درخواست

لاہور(میڈیا92نیوز)لاہورہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ودیگر کی اراضی کوفائدہ پہنچانے کےلئے نہر ی کھال مسمار کرنے سے روکنے کےلئے درخواست پر محکمہ زراعت سے جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس شاہدوحید نے ٹیڑھا پنڈ ڈی ایچ اے کے رہائشی شہریار کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل عامر سعیدراں نے بتایا کہ درخواست گزار کی ٹیڑھا پنڈ میں 73ایکڑ اراضی کو سرکاری نہری پانی کا کھال سیراب کرتا ہے لیکن علاقے میں احد چیمہ سمیت دیگر شخصیات کی اراضی کو فائدہ پہنچانے کےلئے سرکاری کھال مسمار کرکے سڑک بنائی جارہی ہے قانون کے مطابق زرعی اراضی کو پانی فراہم کرنے والے کھال کو مسمار نہیں کیا جاسکتا ہے لہٰذا عدالت متعلقہ محکمہ کو پانی فراہم کرنے والے کھال کو مسمار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …