بورڈ آف ریونیو پنجاب کی مجرمانہ غفلت اور ایس اینڈ جے اے ڈی کے افسران کی عدم دلچسپی نائب تحصلیداران اور تحصیلداران کی پروموشن پالیسی پر سالہ سال سے نحوست طاری ہوگی


لاہور(میڈیا رپورٹ )بورڈ آف ریونیو پنجاب کی مجرمانہ غفلت اور ایس اینڈ جے اے ڈی کے افسران کی عدم دلچسپی کے باعث پنجاب بھر کے نائب تحصلیداران اور تحصیلداران کی پروموشن پالیسی پر سالہ سال سے نحوست طاری ہوگی، فوڈ ، ایجوکیشن، ایگری کلچرل سمیت متعدد محکمہ جات میں کلرکوں کو ترقی دے کر پروموٹ کردیا گیا ہے مگر نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کی ترقی اور سنیارٹی لسٹ پر تاحال کوئی نظر ثانی نہ کی جاسکی متعدد اہلکار ترقی کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئے جبکہ بیشتر بستر مرگ سے جالگے ہیں سینکڑوں ریٹائر ڈ ہوکرمحکمانہ پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وزیر مال نے بھی نائب تحصیلدار اور تحصیلدار کے ساتھ ہونے والی اس محکمانہ غفلت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے صوبے بھر کے تحصیلدار اور نائب تحصیلداروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک اور ناانصافی کھل کر سامنے آگئی

جبکہ دوسری جانب ریونیو افسران کی کثیر تعداد نے بھی سالہ سال سے ترقی میں رکاوٹ بننے والے افسران کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ مزید معلو م ہوا ہے کہ صوبے بھر میں200سے زائد تحصیلدار اور 400سے زائد نائب تحصیلداروں کی سالہ سال سے ترقی پسند نہیں کی جاسکی ہے جبکہ دوسری جانب ان کے ہی کلریکل سٹاف سمیت دیگر محکمہ جات کے سٹاف کی ترقی پر3سال بھی متوقع ہوتی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ جس کلرک کو ریونیو آفیسر کے ماتحت کیا گیا ہے وہ کلرک بھی گریڈ14میں ہے اور نائب تحصیلدار کے گریڈ بھی14آتا ہے اس طرح گریڈ16کے تحصیلدار بھی احساس کمتری میں مبتلا ہوچکے ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ انتظامی کاموں کا بوجھ اٹھانے اور جوڈیشلی کاموں میں بھی سرفہرست نظر آنے والے اور محکمہ ریونیو کا کام کرے میں مصروف پائے جانے والے نائب تحصیلدار اور تحصیلدار اعلیٰ افسران کے حکم پر تھی مجسٹریٹ کا روپ میں جرمانے کرنے، کبھی پٹرول پمپ چیک کرنے کبھی پرائس کنٹرول کی ڈیوٹی دینے تو کبھی معاوضہ دینے والوں کی نشاندہی کرنے کے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں مگر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے مسلسل نظرانداز کیے جانے پر مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکے ہیں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سینکڑوں ریونیو افسران کا موقف اور فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق کہ تمام ترذمہ داریاں نبھانے کے باوجود ہمیں جان بوجھ کر ترقی نہیں دی جارہی۔ یہاں تک کے پٹواری، قانگو اور کلریکل سٹاف کو ترقی دیدی گی مگر ہمارا کوئی پرسان حال نہ ہے وزیرمال عطامانیکا نے بھی اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کو تحریری طور پر ہمارے مسائل سے آگاہ کیا ہے جس پر امید ہے کہ ہماری پروموشن کا دیرینہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا اگر حکومت وقت نے ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کیے تو پھر ہم بھی احتجاج کریں گے۔

انصاف کے حصول کےلئے سڑکوں پر آگئے قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے چیف جسٹس آف پاکستان کے سامنے پیش ہوکر اپنی بے بسی کا اظہار کریں گے خدارا ہماری ترقی کی جائے۔ جبکہ اس ضمن میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تحصیلداران اور نائب تحصیلداروں کے مطالبات جائز ہیں اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی ہے امید ہے کہ جلد ان کی ترقی کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ انتظامی جوڈیشل اورریونیو کی تمام ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں ہمارا کوئی پرسان حال نہیں، چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں، ریونیو افسران کی اپیل، چیف جسٹس ہماری آخری امید ہے اور مسئلہ حل کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …