شہر بھر میں پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیز سے سرکاری زمینوں کی قیمت وصولی کرنے کا حکم

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ)شہر بھر میں پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیاں اربوں روپے مالیت کی سرکازی زمینیں ہڑپ گئیں، بورڈ آف ریونیو نے زمین کی قیمت وصولی کرنے کےلئے ایل ڈی اے، واسا، لیسکو سمیت دیگر اداروں کو بھی شامل کرکے شکنجہ کس دیا وصولی کا عمل بھی شروع ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں تیزی سے بننے والی ہاوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان نے دیہاتوں اور زرعی رقبہ کی جانب جانے والے راستوں، گلیوں، سڑکوں ، نالوں کی زمینوں کو مفت میں اپنی سوسائٹیوں میںشامل کرلی۔ پٹواریوں ،نائب تحصیلدار اور گرداور نے اپنے طور پر حصہ وصول کرلیا اور سوسائٹیز کے مالکان نے ان زمینوں کو آگے لاکھوں روپے مرلہ کے حساب سے فروخت کرکے کروڑوں روپے وصول کرلئے۔ بورڈ آف ریونیو نے اپنی ان سرکاری زمینوں کی قیمتیں وصول کرنے کےلئے اسسٹنٹ کمشنر لاہور کے ذریعے پرائیویٹ ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے قبضے میں سرکاری زمینوں کے بارے میں تفصیلات طلب کی تھیں تاکہ اس کے عوض ہاﺅسنگ سوسائٹیز مالکان سے رقم وصول کی جاسکے ان سوسائٹیوں میں ال کبیر ٹاﺅن کے ذمہ ایک کنال بارہ مرلے لاہور، ویلج دوکنال بارہ مرلے نیو لاہور سٹی فیز ٹو ہاﺅسنگ سکیم21کنال ایک مرلہ سنٹرل بلیو وارڈ ہاﺅسنگ سکیم تین کنال آٹھ مرلے فیروزپور سٹی ہاﺅسنگ سکیم 17کنال بارے مرلے، ریحان گارڈن فیز ٹو ایک کنال چودہ مرلے ایڈن گارڈن فیز ٹو ایک کنال چھ مرلے ایڈن براڈ وے دوکنال پانچ مرلے کے ایم سی میڈیکل ہاﺅسنگ سوسائٹی چھ کنال سولہ مرلے واپڈا ایمپلائز ہاﺅسنگ سوسائٹی چار کنال تین مرلے، سنٹرل پارک ہاﺅسنگ سوسائٹی117کنال33مرلے سیف گارڈن13کنال آٹھ مرلے زمین سٹی ہاﺅسنگ سکیم19کنال سولہ مرلے گلشن حبیب نو کنال آٹھ مرلے پاک عرب ہاﺅسنگ سکیم 21کنال نیشنل بینک کوآپریٹو سکیم چار کنال لینڈ سٹی دوکنال بلیو ٹاﺅن فیزون ہاوسنگ سکیم چار کنال نو مرلے45کنال 19مرلے سرکاری زمین پر قابض ہیں ۔ریونیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے مذکورہ دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ان پرائیویٹ زمینوں کی قیمتیں وصول کرنے کےلئے شکنجہ کس دیا ہے یہ کس حدتک کامیاب ہوتے ہیں آنےوالے دنوں میں فیصلہ ہوجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …