منظور شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہاﺅسنگ سکیمیں الاٹمنٹ،کمپلیشن اوراین او سی کی آڑ میں لوٹ مارکا انکشاف

لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ) منظور شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہاﺅسنگ سکیموں میں الاٹمنٹ، کمپلیشن اور این او سی کی آڑ میں لوٹ مار کا انکشاف، لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی ،کوآپریٹو اور مختلف زونز عملہ کا محکمہ ریونیو کے کرپٹ ملازمین سے ”ایکا“صوبائی دارالحکومت کی حدود میں بننے والی منظور شدہ اور غیر رجسٹرڈ ہاﺅسنگ سکیموں کی انتظامیہ نے ملی بھگت سے الاٹمنٹ اور این او سی کی آڑ میں شریف شہریوں کو مستقل طور پر لوٹنے کا سلسلہ شروع کردیا ۔

ضلعی انتظامیہ ،ایل ڈی اے اور محکمہ امداد باہمی کے افسران نے خاموشی اختیارکرکے ہزاروں افراد کو لٹیروں کے حوالے کردیا۔ ذرائع نے ”میڈیا92نیوز“ کو بتایا کہ ہاﺅسنگ سکیموں میں منظور شدہ نقشہ جات کے مطابق قرضے دئیے گئے ہیں جہاں الاٹمنٹ اور این او سی کی بنیاد پر شہریوں سے منہ مانگی رقم وصول کرکے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، بعدازاں مزید پیسے ہتھیانے کےلئے محکمہ ریونیو کے پٹواریوں کی خدمات حاصل کی گئی، جنگی ساز باز سے اسی ہاﺅسنگ سکیم میں آنےوالی خسرہ نمبروں سے بھی ڈبل رجسٹریاں کرتے ہوئے شہریوں کے پلاٹس کو2,2ہاتھ آگے بیچ دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی شہر کی مشہور ہاﺅسنگ سکیموں میں کی جارہی ہے ،اطلاعات کے باوجود محکمہ ریونیو آفیسرز نے تاحال نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی اس بارے کوئی ایکشن کا لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے، شہریوں اور ان سوسائٹیز انتظامیہ کی جانب سے لٹنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے سے ہاﺅسنگ سکیم کا نقشہ محکمہ ریونیو کے پٹواری کے رجسٹر میں بھی درج کرانا چاہیے تاکہ اس نقشے کے مطابق ہی زمین فروخت ہوسکے۔ چونکہ ریونیو ریکارڈ میں سوسائٹی انتظامیہ کے مخصوص افراد کے نام ملکیت کا اندراج ہوتا ہے جس سے وہ ایک طرف تو الاٹمنٹ لینڈ اور این او سی لیٹرز کو استعمال کررہا ہوتا ہے تو دوسر ی جانب محکمہ ریونیو سٹاف سے ساز باز کرکے ریونیو ریکارڈ میں اپنی فردیں بھی حاصل کررہا ہوتا ہے جس سے ایک پلاٹ2,2ہاتھوں آگے منتقل ہورہا ہے۔ تینوں محکموں ریونیو، ایل ڈی اے اور کوآپریٹو کے افسر اس کوتاہی کے براہ راست ذمہ دار ہیں ذرائع سے مزید معلوم ہواہے کہ محکمے کا نچلا سٹاف آئے روز اپنے افسروں کا نام استعمال کرکے قوانین کی دھجیاں اڑارہاہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …