محکمہ ایکسائز کی کارروائی، متعدد نادہندگان کے گھروں کے باہر تالہ بندی کے سرچارج سمیت نوٹس چسپاں

لاہور(میڈیا 92نیوز رپورٹ) محکمہ ایکسائز حکام نے5کروڑ روپے سے زائد کے لگژری ٹیکس کے لئے متعدد نادہندگان کے گھروں کے باہر تالہ بندی کے سرچارج سمیت نوٹس چسپاں کردئیے ہیں جس میں انہیں8روز کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد لگژری ٹیکس کی عدم ادائیگی ہونے کی صورت میں گھروں کو سیل کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایکسائز انٹرٹیمنٹ نے پوش علاقوں میں قائم 2کنال سے بڑے گھروں سے کروڑوں روپے کے لگژری ٹیکس کی وصولی کے لئے تالہ بندی کے نوٹس جاری کرنے شروع کردئیے ہیں اور ایسے علاقوں میں ڈی ایچ اے،گلبرگ، ویلنشیا ٹاﺅن،گارڈن ٹاﺅن، واپڈا ٹاﺅن اور دیگر علاقے شامل ہیں جہاں2کینال سے بڑے گھروں سے لگژری ٹیکس لینے کے لئے نادہندگان کے خلاف کارروائی جاری ہے،ذرائع کے مطابق ایکسائز حکا م نے لگژری ٹیکس کے ساتھ ساتھ سرچارج لگانا بھی شروع کردیا ہے جس کے بعد اب تمام نادہندگان کو سرچارج سمیت اورتالہ بندی کے نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ڈی ایچ اے انتظامیہ سے بھی اس حوالے سے بات چیت جاری ہے کہ وہ بھی لگژری ٹیکس کی وصولی میں ایکسائز کی مدد کریں، ذرائع کے مطابق ایکسائز حکام نے ڈی ایچ اے کے مختلف فیز میں کارروائی کرتے ہوئے نادہندگان کے گھروں کے باہر نوٹس چسپاں کردئیے ہیں جس میں خالد نامی شہری نے سرچارج سمیت4لاکھ 55ہزار روپے ، اظہر نے 9لاکھ10ہزار روپے ، شہری عزیز سے 9لاکھ10ہزار روپے ، فاروق طور سے 4لاکھ 55ہزار روپے اوردیگر نادہندگان کے گھروں کے باہر نوٹس لگادئیے گئے ہیں جس میں انہیں آخری مہلت دی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ تک اپنے گھروں کا لگژری ٹیکس ادا کردیں بصورت ان کے گھروں کو تالے لگادئیے جائیں گے اور ٹیکس وصول کرنے کے بعد ڈی سیل کیے جائینگے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …