ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹس نہ لیا تو ہرپٹواری ریکارڈ لے کر بھاگ جایا کرے گا، ریونیو ماہرین


لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ)پٹوارسرکل پڈھانہ کا سرکاری ریکارڈ لے کربھاگنے والا پٹواری محکمہ ریونیو سے شرائط منوانے میں کامیاب ہوگیا، بورڈ آف ریونیو کے وزیرمال کی سفارش کی اطلاعات، ڈسٹرکٹ سٹیبلمنٹ آفیسر سرنڈر ہوگئے دوبارہ پٹوارسرکل پڈھانہ کے آرڈر کینسل کروانے کی خوشی میں پٹواری کا جشن، ریونیو ماہرین نے لاقانونیت کی مثال قراردیدیا، مزید معلوم ہوا ہے کہ بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیبلمنٹ میں تعینات پٹواری عباداللہ جوکہ پڈھانہ میں تعینات تھا نے ٹرانسفر ہونے کے بعد سرکاری ریکارڈ لے کرروپوش ہوگیا اور اپنی بحالی کی صورت میں سرکاری ریکارڈ کی واپسی کی شرط محکمہ ریونیو کے افسران کے سامنے رکھ دی۔15 روز گزر جانے کے بعد بھی محکمہ ریونیوکی انتظامیہ کوئی فیصلہ نہ کرسکی

جس پر شہریوں کی کثیر تعداد بھی انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی کہ پٹواری سے ریکارڈ کو واپس لیاجائے، مزید اطلاع کے مطابق مذکورہ ریکارڈ لےکر بھاگنے والا عباداللہ پٹواری کے حوالے سے وزیر مال کی سفارش آنے کے بعد ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر ڈاکٹر نو رمحمد اعوان سرنڈر کرگئے جبکہ آرڈر کینسل کروانے اور اپنی شرائط کے مطابق محکمہ ریونیو کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے والے پٹواری نے محکمہ مال میں اب بحالی کی ایک نئی راہ ہموار کروادی ہے اور اپنی جیت کی خوشی میں پٹواری نے باقاعدہ مٹھائیاں بھی بانٹیں۔ تاہم دوسری جانب محکمہ ریونیو کے ماہرین اور دیگر افسران نے اس پر یکٹس کو غیر قانونی اور اس بحالی کو لاقانونایت کی بڑی مثال قرار دیدیا ہےماہرین کا کہنا تھا کہ اگر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نوٹس نہ لیا تو ہرپٹواری ریکارڈ لے کر بھاگ جایا کرے گا اور اپنی بحالی کی صورت میں ریکارڈ واپس کرے گا جوکہ محکمہ ریونیو کےلئے ناقابل نقصان ثابت ہونگے۔ دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ میڈیا92نیوز کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے گا غیر قانونی پریکٹس قبول نہ ہے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی جبکہ پٹواری عباداللہ کاکہنا تھا کہ میری بحالی سچ کی فتح ہے میں درست سمت کھڑا ہوں اس لیے انتظامیہ نے بات مانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …