نام تبدیلی اور نام درستگی کی بابت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے اپنی مرضی کے مطابق قوانین نافذ کرلیے


لاہور(میڈیا 92 نیوز رپورٹ)
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ صوبے بھر میں قائم اراضی ریکار ڈ سنٹر کےلئے بنائے جانے والے (ایس او پی) پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی، نام تبدیلی اور نام درستگی کی بابت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے اپنی مرضی کے مطابق قوانین نافذ کرلیے، عوم کےلئے دربدر کی ٹھوکریں،ذلالت اورخواری کا راستہ متعارف کروادیا گیا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے مانیٹرنگ کے غیر فعال سسٹم کے سبب صوبے بھر میں قائم اراضی ریکارڈ سنٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی من مانیاں عروج پرپہنچ گئیں اور پی ایل آر کی جانب سے مرتب کیے جانے والے (ایس او پی) پر عملدرآمد کرنے کی بجائے اپنی سوچ ا ور مرضی کے مطابق قوانین متعارف کروائے جانے لگے۔

ذرائع نے بتایا کہ نام تبدیلی اور نام درستگی کی بابت بعض اے ڈی ایل آر کورٹ سے ڈگری لانے تو بھی ڈپٹی کمشنر کی اجازت لانے کا راستہ دکھائے رہے ہیں تو بیشتر اے ڈی ایل آر بیان حلفی، نمبردارخ جنرل کونسلر کا تصدیق شدہ اشٹام پیپر لےکر بھی سائلین کا کام کررہے ہیں ایک ہی کام کےلئے الگ الگ قانون ضابطہ نافذ ہونے پر عوام الناس کی کثیر تعداد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ عوام الناس نے ڈی جی پی ایل آر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ میڈیا92نیوز کی نشاندہی کا نوٹس لیا جائے گا اور معطل کیے جانے والے ایس او پی پر عملدرآمد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …