پٹواری، قانگو اور ریونیو آفیسر پرچہ رجسٹری قانون پرعملدرآمد میں بڑی رکاوٹ بن گئے

لاہور(میڈیا92نیوز )
بورڈ آف ریونیو کے شعبہ سٹیلمنٹ کے پٹواری، قانگو اور ریونیو آفیسر پرچہ رجسٹری قانون پرعملدرآمد میں بڑی رکاوٹ بن گئے۔ پٹوار سرکل کاچھا کے پٹواری نے 3,3ماہ قبل پاس ہونے والی رجسٹریاں ردی کی ٹوکری میں پھینک دی،

نائب تحصیلدار دورہ پروگرام بنانے سے تاحال قاصر نظر آئے ۔ شہریوں کی کثیر تعداد سراپا احتجاج، ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی جانب سے دی جانے والی ہدایت بھی نظر انداز کردی گئی۔ عملہ آﺅٹ آف کنٹرول ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہورسے نوٹس لینے کی اپیل کردی گئی۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ریونیو کے شعبہ سٹیلمنٹ کے پٹوارسرکل کاچھا کے پٹواری نے پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد کرنے سے انکار کردیا جبکہ قانگو عنصر عباس اور نائب تحصیلدار مشتاق ساتھی پٹواری کے معاون بن گئے۔3,3ماہ سے پاس شدہ رجسٹریوں کے انتقالات کا اندراج نہیں کیاجاسکا جبکہ ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان کی جانب سے کی جانے والی ہدایات بھی نظر انداز کردی گئی ۔

سرکاری ریکارڈ پر طاہر، نوید اور تنویر نامی پرائیویٹ منشی بدستور قابض کرواکرعدالت عالیہ کے احکامات بھی ہوا میں اڑادئیے گئے۔ علاقہ کے مقامی شہری پٹواری کی غیر قانونی پریکٹس اور بے پناہ رشوت وصولی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ محمد احمد نے بتایا کہ پٹواری امجد میو منشی طاہر کو ڈیڑھ ماہ قبل رجسٹری دستاویز 2685،1جلد نمبر7417مورخہ27-1-2018پاس شدہ مصدقہ کاپی مہیا کررکھی ہے بار بار چکر لگوائے جارہے ہیں انتقال درج نہیں کیاجارہا اس دستاویز کی بابت ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر ڈاکٹر نور محمد اعوان سے کال بھی کروائی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی ہے۔ مذکورہ پٹواری15ہزار سے زائد رشوت وصولی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ پٹوارخانے میں دور دراز سے آنے والے سائلین کو بھی دونو ں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد فوری نوٹس لیں کیوں کہ شعبہ سٹیلمنٹ کے پٹواری ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر لاہور کے بھی کنٹرول سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی کسی بھی ہدایت کو مانتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ دوسری جانب نائب تحصیلدار مشتاق ساقی اورپٹواری امجد میو کا کہنا تھا کہ انتقال کی منظوری کےلئے مزید15روز اور درکار ہوں گے شہری صبر سے کام لیں۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …