کرپشن کا الزام،1فیصد کمیشن وصولی کا انکشاف

اختیارات کا ناجائز استعمال، رشوت وصولی ، کرپشن کا الزام،1فیصد کمیشن وصولی کا انکشاف، ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے سنگین شکایات کے الزام کے تحت اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عدیل گوہر کو نوکری سے فارغ کردیا۔ الزام بے بنیاد ہے نوکری سے فارغ انتقامی کارروائی ہے عدالت عالیہ سے رجوع کروں گا ۔ گورنمنٹ کی واجبات بچانا جرم بن گیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ کی دہائی میڈیا نے انکوائری کیے جانے کے دستاویزات حاصل کرلیے۔مزید معلوم ہواہے کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے قائم کردہ اراضی ریکارڈ سنٹر شکرگڑھ میں رشوت وصولی ،کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عدیل گوہر کو نوکری سے فارغ کردیا۔ گزشتہ دنوں آفتاب نامی شہری شکرگڑھ اراضی ریکارڈ سنٹر میں انتقال درج کرنے کے عوض بھاری رشوت کے مطالبے پر ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن(ر) ظفر اقبال کو درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر شکر گڑھ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈاور سوئیپر جاوید کی ملی بھگت سے رشوت وصولی کی جارہی ہیں جس کی ویڈیو بھی آپ کو بھیج رہا ہوں آپ سے گزارش ہے کہ اس میں قانونی کارروائی کریں جس پر پر ڈی جی پی ایل آر اے نے انکوائری کی اور الزام ثابت ہونے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ عدیل گوہر کومعطل کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ ذرائع پی ایل آر نے بتایا کہ مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ پر جائیداد کی خریدوفروخت پر کمیشن وصولی کا بھی الزام عائد تھا مذکورہ اے ڈی ایل آر ایک سے 2فیصد کمیشن وصولی بھی کررہا تھا

ڈی جی پی ایل آر اے کیپٹن ظفر اقبال نے اس حوالے سے موقف دیا کہ محکمے سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا عزم کررکھا ہے جو افسر کرپشن رشوت وصولی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کریں گے وہ اس محکمے میں ہرگز نہیں رہینگے، دوسری جانب برطرف ہو نے والے اے ڈی ایل آر عدیل گوہر کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے جانے والے الزام بے بنیاد ہیں جس شکایات کنندہ کا انکوائری میں ذکر ہے اس نے بیان حلفی لکھ کر دیا ہے کہ میرا اس میں کوئی تعلق نہ ہے۔ میں تین سال سے اسی اراضی ریکارڈ سنٹر میں کام کررہاہوں کبھی کو ئی کرپشن کی شکایت نہ تھی، انکوائری میں میری طرف سے جو الزام کا اعتراف کیا گیا ہے وہ سراسر جھوٹ ہے۔پیسے سوئیپر نے لیے ہیں جس کی باقاعدہ ویڈیو بنی ہیں میرا اس سے کوئی تعلق نہ ہے۔ مجھے درست طریقے سے سنا نہیں گیا۔ یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہیںمیں اس پر عدالت عالیہ سے رجوع کروں گا۔ ترجمان پی ایل آر اے مس نادیہ احمد چیمہ نے موقف دیا کہ انکوائری ڈائریکٹر مانیٹرنگ عاصم جاوید نے کی پیڈا ایکٹ کے تحت الزام ثابت ہونے پر عدیل گوہر کوفارغ کیا ۔تمام پارٹیوں کو باقاعدہ سنا گیا ہے جرم ثابت ہونے پر کارروائی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …