لاہور میئر نے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر15فارم ہاﺅسز کے نقشے منسوخ کردئیے

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) لارڈ میئر لاہورکرنل (ر) مبشر جاوید نے شہر کے 15فارم ہاﺅسز کے نقشہ جات منسوخ کردئیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق لارڈ میئر نے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے کی وجہ سے نقشہ جات منسوخ کیے ہیں۔ جن فارم ہاﺅسز کے نقشہ جات منسوخ کیے گئے ہیں ان میں سے12نشتر زون،2علامہ اقبال زون اور1سمن آباد زون میںواقع ہیں۔ میئر نے فارم ہاﺅسز کی جانب سے فرد ملکیت جمع نہ کرانے کے باعث نقشہ جات منسوخ کیے ہیں۔ اس حوالے سے میئر نے متعلقہ زونز کے پلاننگ آفیسرز کی سرزنش بھی کی ہے۔ میئر نے پلاننگ آفیسرز کا اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ میئر نے افسران کو ہدایت بھی کی ہے کہ قانونی تقاضے پورے نہ ہوں تو کوئی سفارش بھی نہ مانی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …