پڈھانہ کے پٹواری نے ریکارڈ کی واپسی کیلئے بحالی کی شرط رکھ دی


لاہور(میڈیا 92 نیوز)پٹوار سرکل پڈھانہ کے پٹواری نے ریکارڈ کی واپسی کیلئے محکمہ ریونیو کی انتظامیہ کے سامنے بحال کرنے کی شرط رکھ دی۔ شہریوں کے احتجاج اور دباؤ کے باعث ریونیو آفیسر نے ریکارڈ لے کر بھاگنے والے پٹواری کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی سفارش کردی۔ مزیدمعلوم ہوا ہے کہ بور آف ریونیو کے شعبہ سیٹلمنٹ کے پٹوار سرکل پڈھانہ کے پٹواری محمد عباد اللہ کی

ٹرانسفر کیے جانے کے باعث پٹواری عباداللہ سرکاری ریکارڈ لے کررفوچکر ہوچکا ہے، جبکہ معاملہ اس وقت انتہائی گھمبیر صورت اختیار کرگیا جب پٹواری عباداللہ کی جانب سے گزشتہ روزمحکمہ ریونیو کے ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفسر ڈاکٹر نور محمد اعوان سمیت دیگر انتظامیہ کو سرکاری ریکارڈ کی واپسی کیلئے اپنی بحالی اسی سرکل میں دوبارہ کرنے کی شرط رکھ دی۔ جس سے نا صرف
شہریوں کی کثیر تعداد میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے بلکہ محکمہ ریونیو کے انتظامیہ نے بھی اس اقدام کو ناپسندیدگی سے دیکھتے ہوئے مذکورہ پٹواری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے

کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اور اس حوالے سے تحصیلدار نے اپنی ایک تحریری رپورٹ میں مذکورہ پٹواری عباداللہ کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے مقدمہ کا اندراج کرنے کی ڈی سی لاہور اورڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر سے اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …