بری شہرت کی وجہ سے ڈی سی نے انچارج اراضی سنٹرناروال کی مزید خدمات لینے سے معذرت کرلی

لاہور(میڈیا92نیوز رپورٹ) اختیارات کا ناجائز استعمال، سائلین سے بدتمیزی، رشوت ، کرپشن کی شکایت، ڈپٹی کمشنر نارووال نے بری شہرت کے حامل سروس سنٹر انچارج کی مزید خدمات لینے سے معذرت کرلی۔ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو تحریری لیٹر لکھتے ہوئے سروس سنٹر انچارج کی خدمات سرنڈر کردی۔

میڈیا92نیوز نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کیے جانے والی مراسلہ وصول کرلی۔ مزید معلوم ہواہے کہ اراضی ریکارڈ سنٹر نارووال میں تعینات سروس سنٹر انچارج بابر شہزاد بسرا کے خلاف شہریوں کی کثیر تعداد نے اختیارات کے ناجائز استعمال ،کرپشن، رشوت وصولی سمیت بدتمیزی اور بری شہرت کی شکایات کے انبار لگادئیے جس کا گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر نارووال نے بھی نوٹس لے لیا

اور پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو تحریری مراسلہ لکھتے ہوئے سروس سنٹر انچارج بابر شہزاد بسرا کی مزید خدمات لینے سے معذرت کردی اور پی ایل آر اے انتظامیہ کو مذکورہ سروس سنٹر انچارج کے متبادل سٹاف مہیا کرنے کو کہا گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان پی ایل آر اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کررہے ہے اصل صورتحال سامنے آنے پر سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …