محکمہ ریونیو ٹرانسفر ہونےوالا پٹواری ریکارڈ لےکر فرار ہوگیا، پڈھانہ کے شہری سراپا احتجاج

لاہور(میڈیا92نیوز )محکمہ ریونیو میں ٹرانسفر ہونے کے بعد ریکارڈ لے کر بھاگنے کی روایت ختم نہیں کی جاسکی۔ موضع پڈھانہ کے پٹواری ٹرانسفر ہونے کے بعدریکارڈ لے کر رفوچکر ہوگیا، پٹوارخانے کو تالے لگادئیے گئے ۔ شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لاہور اورڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر لاہور بے بسی کی منہ بولتی تصویر بن گئے۔

مزید معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر لاہور ڈاکٹر نور محمد اعوان نے پٹوار سرکل پڈھانہ میں تعینات پٹواری عباد اللہ کی ٹرانسفر کرتے ہوئے مقبول احمد سندھو کو تعینات کردیا ،عباداللہ کے پاس اس سرکل کا اضافی چارج تھا اور پٹواری عباداللہ کے پاس مزید3اور پٹوار سرکل بھی موجود ہیں تاہم ٹرانسفر ہوتے ساتھ ہی مذکورہ پٹواری ریکارڈ لے کر رفوچکر ہوگیا اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سٹیلمنٹ آفیسر کی ہدایت بھی نظر انداز کردی گئی جبکہ ضلع لاہور میں ٹرانسفر ہونے کے بعد ریکارڈ لے کر بھاگ جانے کی ایک باقاعدہ روایت بن چکی ہے جس کے سدباب کےلئے محکمہ ریونیو کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے تاحال کوئی اقدام نہ کیا ہے۔دوسری جانب شہریوں کی کثیر تعداد بھی پٹوار خانے کو تالے لگانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …