پراپرٹی ڈیلرز کا زمینوں پر ٹیکس کیخلاف چئیرنگ کراس میں دھرنا

(پراپرٹی ڈیسک /میڈیا 92نیوز )
پراپرٹی ڈیلرز کا زمینوں پر ٹیکس کیخلاف چئیرنگ کراس میں دھرنامذاکرات ناکام ہونے پرپولیس نے حالا ت سے نمٹنے کےلئے آنسو گیس شیل اور واٹر کین منگوالئے لاہور ( میڈیا 92نیوز)شہر بھر میں پراپرٹی ڈیلرز کا زمینوں پر عائد ٹیکس کے خلاف احتجاج دھرنے کی شکل اختیار کر گیا ۔جس میں شہر کے مختلف علاقوں سے ڈیلرز ریلی کی صورت میں چئیرنگ کراس پہنچ گئے جہاں انہوں نے دھرنا دیدیا اور


مطالبا ت پورے نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔پولیس بھاری نفری نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے واٹرکین منگوالے لئے متعدد پولیس مذکرات ہوئے لیکن نا کام رہے ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پراپرٹی عائد ٹیکس 2016میں عائد کئے گئے جس سے عارضی اور مستقل طور پر زمین خریدنے اور فروخت کرنے والوںکو کئی گنا ہ زائد ٹیکس ادا کرنا پڑرہا ہے جس کے خلاف گزشتہ روزمختلف علاقوں سے پراپرٹی ڈیلرزنے احتجاجی ریلیاںنکالنے کا اعلان کیا جنہیںچئیرنگ کراس پہنچ کر بڑے احتجاجکی شکل اختیار کرنا تھی شیڈول کے مطابق شہر بھر سے ریلیاں نکالی گئی چئیرنگ کراس پہنچیں تو وہاں سب نے احتجاجی دھرنا دیدیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہو کر رہ گیا شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔دھرنے کے رہنماو¿ںسے پولیس نے متعدد بار مذکرات کئے لیکن کامیاب نہ ہوسکے پولیس نے ہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے بھاری نفری اور مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس شیل واٹر کین بھی منگوائے پراپرتی ڈیلرز کا کہناہے کہ جب تک ہماری مطالبات منظور نہیںہوتے دھرنا جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …