مال روڈ پر پولیس نے کر یک ڈاون کر کے پراپرٹی ڈیلرز کا دھرنا ختم کروا دیا

لاہور(میڈیا92نیوز) آل پاکستان پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس میں اضافے کے خلاف مال روڈ چیرنگ کراس پر دھرنا جاری تھا۔ رات گئے پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور مظاہرین میں مذاکرات ناکام ہونے کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے 50 سے زائد پراپرٹی ڈیلرز کے عہدیداروں سمیت دیگر دھرنے کے شرکا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر دیا ہے۔ گرفتاری کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ دوپہر سے بند مال روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا- مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے کر ہمیں معاشی قتل سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …