پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج، جلوس دھرنے کی شکل اختیار کرلی

حکومت پنجاب کی جانب سے عائداضافی ٹیکسوںکے خلاف پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج، جلوس دھرنے کی شکل اختیار کرلیا۔

لاہور (پراپرٹی ڈیسک /میڈیا92نیوز) تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے عائداضافی ٹیکسوں کے خلاف پراپرٹی ڈیلرز کا احتجاج جاری ہے۔پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے نکالے جانے والے جلوس اور ریلیاں چئیرنگ کراس پہنچ کر دھرنے کی شکل اختیار کرگئیں۔پولیس کی جانب سے شرکاءکو مال روڈ بند کرنے سے روکا گیا۔قبل ازاں پراپرٹی ڈیلرز ریلیوں کی صورت میں کنال روڈ سے ہوتے ہوئے چئیرنگ کراس پہنچے ۔شرکاءکا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کیئے جانے والے غیر ضروری ٹیکس ختم کیئے جائے۔2016ءمیں عائد کیے جانے والے ٹیکسوں کی بدولت ہمارے کاروبار بند ہو گئے ہیں۔حکمرانوں کے ذاتی کاروبا ر اور جائیدادیں پاکستان سے باہر ہیں ۔حکومت کے غیر ضروری ٹیکس کی بدولت غریب عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو اہے۔حکومت ہمارے مطالبات پر نظر ثانی کرے ،بصور ت مطالبا ت کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا،پنجاب پولیس کی جانب سے کسی بھی غیر یقینی صورتحال کی پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،ہنگامی صورتحال سے بچنے کےلئے واٹر کینن اور ایمبولینس چئیرنگ کراس پنجاب دی گئیں،تاہم حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آہ رہی۔اس سے قبل پراپرٹی ڈیلرز کی جانب سے حکومت کو ٹیکس ختم کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس پر عمل ہونے کے باعث پراپرٹی دیلرز سڑکوں پر نکل آئے اور چئیرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …