ایڈیشنل کمشنرزریونیو: سال میں سائلین کی جانب سے دائرکیسز کی تفصیلی رپورٹ جاری،مالی سال 2016-17میں لاہور کی عدالت میں 1605کیسز کی سماعت ہوئی،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیوکی نئےمالی سال میں مقدمات کی سماعت میں تیزی وجلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری

لاہور(اظہر محمود/میڈیا92نیوز)صوبائی دارلحکومت میں ایڈیشنل کمشنرزریونیو لاہور کی عدالت میں پچھلے 1سال میں سائلین کی جانب سے دائر کئے جانے والے کیسز کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ،مالی سال 2016-17میں 1سال میں ایڈیشنل کمشنرز ریونیو لاہور کی عدالت میں 1605کیسز کی سماعت کی گئی سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی جانب سے موجودہ مالی سال 2017-18میں کیسز کی سماعت میں تیزی اور جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ایڈیشنل کمشنرز ریونیو لاہور کی عدالت میں ریونیو جوڈیشل کیسز کے حوالے سے پچھلے ایک سال کی کارکر دگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ،بورڈآف ریونیو کی جانب سے اکتوبر2016 سے اکتوبر 2017تک کی جاری تفصیلات کے مطابق وہ تمام ریونیو جوڈیشلی کیسز ایڈیشنل کمشنر زریونیو لاہور کی عدالت میں زیر سماعت تھے ان کو موجودہ مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارلحکومت ایڈیشنل کمشنر زریونیو لاہور عدالت میں میں پچھلے ایک سال میں سائلین کی جانب سے دائر کئے جانے والی درخواستوں اور کیسز کی تفصیلی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016سے 2017تک کل 1605کیسز کی سماعت کی گئی ،سالانہ کیسز کی سماعت رپورٹ کے مطابق اکتو بر 2016 میں سابقہ 196کیسز میں 266کیسز نئے دائر ہوئے جس کے بعد ٹوٹل کیسز زیر سماعت کی تعداد 462ہو گئی جس میں 269کیسز کو فیصلہ جات یا ان کو داخل دفتر کر دیا گیا جس کے بعد اکتو بر 2016 کے آخر تک 193کیسز زیر سماعت تھے اسی طرح نو مبر 2016میں سابقہ زیر سماعت جوڈیشل کیسز 193میں 282کیس نئے دائر ہوئے جس کے بعد ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد 475جبکہ 345کیسز کو سماعت کے داخل دفتر یا ان پر فیصلہ سنا دیا گیا نو مبر 2016کے آخر تک باقی ماندہ زیر سماعت کیس 130رہ گئے اسی طرح دسمبر 2016 میںباقی ماندہ کیسز 130میں 337نئے کیسز دائر ہو ئے جس کے بعد ٹوٹل زیر سماعت کیسز کی تعداد 467جبکہ 354کیسز کو سماعت کے بعد داخل دفتر کر دیا گیااسی طرح سال جنوری 2017میں 24کیس نئے دائر کئے گئے جس کے بعد ٹوٹل کیسز کی تعداد 240ہوگئی جس میں سے 27پر فیصلہ صادر کیا گیا ،فروری 2017 میں 9کیسز نئے دائر ہوئے جبکہ 6پر فیصلہ کیا گیا جبکہ مارچ 2017میں 21نئے کیس دائر ہوئے جس میں سے بعد از سماعت 6کیسز پر فیصلہ سنا دیا گیا۔

اپریل 2017کے اعدادوشمار کے مطابق 12کیسز نئے دائر ہوئے جس میں سے 4پر فیصلہ صادر ہوا جبکہ مئی 2017میں 8کیسز نئے آنے اور بعد از سماعت 7پر فیصلہ سنا دیا گیا ،جون 2017میں 17کیسز نئے دائر ہوئے جس میں 12پر فیصلہ جات صادر کر دیئے گئے ،جولائی 2017کی تفصیلات کے مطابق 14کیس نئے دائر ہوئے اور 9پر فیصلہ صادر ہوا اسی طرح اگست 2017میں 20نئے کیس ایڈیشنل کمشنرز کی عدالتوںمیں دائر کئے گئے جن میں سے پورے مہینے سماعت کئے بعد 12کیسوں پر فیصلہ جات کر دیئے گئے ،ایڈیشنل کمشنرز ریونیو کی عدالتوں میں ستمبر 2017میں سائلین کی جانب سے 16کیسز دائر ہوئے جن میں سے 11پر فیصلہ کرنے کے بعد ان کو داخل دفتر کر دیا گیا جبکہ اکتوبر 2017میں مزید 22کیس دائر ہوئے جن میں 9پر فیصلہ صادر ہوا

اسی طرح اکتوبر 2016سے اکتوبر 2017تک تاحال ایڈیشنل کمشنرز کی عدالتوں میں 1786کیسز زیر سماعت ہیں ،نئے دائر کئے جانے والے کیسز اور فیصلہ جات کے بعد داخل دفتر کئے جانے والے کیسز کے اعداد وشمار کے مطابق ایڈیشنل کمشنرز کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق حاصل کر لئے

زمین ڈاٹ کام نےلاہور میں تعمیر ہونے والے کثیرالمنزلہ منصوبے جے مال کی مارکیٹنگ اور …