ایک اورن لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

لاہور( اپنے نمائندے سے )ن لیگی رہنما اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ، اینٹی کرپشن نے سابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی گلبرگ میں واقع رہائشگاہ ٹو میں ان کے پارٹنر کے خلاف تحقیقات شروع کردیں تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن A نے سابق ن لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد اور سابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کے خلاف چھان بین شروع کردی ہے. اسحاق ڈار کی رہائشگاہ اور سابق ایم پی اے میاں نصیر کے خلاف اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو ریفرنس بھجوایا. اسحاق ڈار کی گلبرگ میں واقع کوٹھی 2k میں احمد حسن خواجہ نامی شراکت دار ہے:اسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس کا متن بھی سامنے آگیا. اینٹی کرپشن پتہ لگائے کہ احمد حسن خواجہ کا سورس آف انکم کیا ہے:اے سی ذیشان رانجھا کا ریفرنس عیاں ہو گیا. سابق لیگی ایم پی اے میاں نصیر احمد نے سٹیٹ لائف انشورنس سوسائٹی کو 600کنال رقبہ فروخت کیا:اینٹی کرپشن نے ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کو خط لکھ کر اصل فائلز طلب کرلیں.

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …