گوادر پی سی ہوٹل پر تین دہشت گردوں کا حملہ، ایک سیکورٹی گارڈ شہید

گوادر (میڈیا 92 مانٹرنگ ڈیسک ) گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پرل کانٹیننٹل پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا اور ہوٹل سے فائرنگ کی آوازیں اب بھی آرہی ہیں۔

ایس ایچ او گوادر اسلم بنگلزئی کے مطابق ‘ہمیں 4 بج کر 50 منٹ پر یہ اطلاع ملی کہ 3 سے 4 دہشت گرد پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں داخل ہوئے، تاہم ابھی تک کی دستیاب معلومات کے مطابق ایک سیکورٹی گارڈ کے شہید ہونے کی اطلاع ہے

آئی ایس پی ار کے مطابق کشتی کے ذریعے 3 دہشتگردوں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ شہید ہوا ہے ، ہوٹل میں موجود 90 فیصد مہمانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا اس وقت ہوٹل کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر ہوٹل کو کلئیر کرنے کی کاروائی جاری ہے ،

انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں کوئی غیر ملکی موجود نہیں ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نیول کمانڈوز اور تھرٹی ون بریگیڈ ہوٹل کے اندر داخل ہوچکے ہیں جبکہ پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر عمارت کا فضائی جائزہ لے رہا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) بلوچستان محسن حسن بٹ نے بھی ہوٹل میں کسی غیر ملکی کے موجود نہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘2 سے 3 حملہ آروں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر ہوٹل کے اندر داخل ہوئے۔’

ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں پاک فوج کو طلب کیا گیا جبکہ ہوٹل سے لوگوں کا انخلا 90 فیصد مکمل ہو گیا ہے اور صرف ہوٹل کا عملہ اندر موجود ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں حملہ آور کشتی کے ذریعے ہوٹل میں حملہ کے لیے آئے۔

گوادر میں پرل کانٹیننٹل ہوٹل، مغربی خلیج کے جنوب میں فِش ہاربر روڈ پر کوہ باطل پہاڑی پر واقع ہے، جبکہ ہوٹل میں اکثر کاروباری افراد اور سیر و تفریح کے غرض سے گوادر آنے والے قیام کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ 8 اپریل کو گوادر میں اورماڑہ کے قریب پاک بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈ کے 14 اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے تقریباً ایک ماہ بعد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …