التواء کا شکار” ایک موریہ انڈر پاس” کی تکمیل کے حوالے سے ایک اور تاریخ سامنے آگئی

لاہور(میڈیا92نیوز نیٹ نیوز) التواء کے شکار” ایک موریہ انڈر پاس” کی تکمیل کے حوالے سے ایک اور تاریخ سامنے آگئی ۔ تیس اپریل کی ڈیڈ لائن ختم کرکے اکیس اگست تک کام مکمل کرنے کا ہدف مقررکردیا گیا ۔تاریخ پہ تاریخ ،تاریخ پہ تاریخ ۔ اک موریہ انڈر پاس کی تکمیل بارے ، ایک اور تاریخ سامنے آگئی ۔30 اپریل کو مکمل ہونے والے منصوبے کو مزید 3ماہ 20 دن کا وقت دید یا گیا ۔اب اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے 21 اگست کی ڈٰیڈ لائن دی گئی ہے ۔سرکلر روڈ سے شمالی لاہور کو ملانے والے اس انڈر پاس پر تعمیرات کا آغاز 2 فروری کو ہوا ۔ منصوبہ مکمل کرنے کے لیے سب سے پہلے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ۔ اراضی ایکوائر کرنے کے تنازعات کے باعث منصوبہ التواء کا شکار رہا ۔ پھر منصوبہ مکمل کرنے کی 30 اپریل کی ڈیڈ لائن دی گئی ۔ تاہم اب ایل ڈی اے نے منصوبے کی تکمیل کے لیے کنٹریکٹر کو 21 اگست تک کا وقت دے دیا۔ نئی ڈیڈ لائن میں ایک موریہ اور دو موریہ انڈر پاسز کی بحالی مکمل کی جائے گی ۔ 22 اگست کو ایک موریہ پل منصوبے کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ایک موریہ پل منصوبے کے لیے 700 ملین روپے کا پی سی ون بنایا گیا۔ لا گت میں اب مزید اضافہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …