جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: پیپلز پارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش نیب کے فوکس پر

اسلام آباد (میڈیا92نیوزآن لائن)جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنما رخسانہ بنگش بھی نیب ریڈار پر آ گئیں، نیب نے جعلی اکائونٹس کیس میں اہم شواہد ملنے کے بعد رخسانہ بنگش کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ذرائع کے مطابق تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ایان علی کے ساتھ بیرون ملکی دورے کرنے والا مشتاق نامی شخص پیپلز پارٹی کی سینیٹر رخسانہ بنگش نے تعینات کرایا تھا۔مشتاق ایوان صدرمیں پروٹوکول آفیسرتعینات تھا۔ مشتاق نامی شخص کی تعیناتی سینیٹررخسانہ بنگش کے لیٹر ہیڈ سے ہوئی، نیب نے رخسانہ بنگش کا خط بھی حاصل کر لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …