وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہو گئے

راولپنڈی(میڈیا92نیوزآن لائن) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی کے روبرو پیش ہو گئے ، نیب نے ان سے ڈیڑھ گھنٹہ تک تفتیش کی ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں 18 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نیب راولپنڈی ہیڈکوارٹرپہنچے توان کے ساتھ نیئربخاری،قمرزمان کائرہ اوردیگرپارٹی رہنمابھی پہنچے ، وزیر اعلیٰ کو نیب میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ، 5رکنی ٹیم نے ٹھٹھہ شوگر ملز کی نیلامی،اومنی گروپ کو فروخت اورسبسڈی سے متعلق سوالات کی بوچھاڑکردی،نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مقدمات ،جے آئی ٹی رپورٹ جھوٹ پر مبنی ہے ،مقدمات سندھ کے ہیں اور کارروائی اسلام آباد میں ہو رہی ہے ،نیب کیساتھ مکمل طور پر تعاون کروں گا ۔ پنڈی سے ہمارے پرانے تجربے کچھ اچھے نہیں رہے ہیں،بھٹو کو پنڈی میں پھانسی دی گئی اور بینظیر بھٹو کو بھی پنڈی میں ہی قتل کیا گیا۔ادھر نیب نے وزیراعلی ٰ کی پیشی سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے مرادعلی شاہ سے ڈیڑھ گھنٹہ تک سوالات پوچھے ،مرادعلی شاہ کو تحریری سوالنامہ بھی دیاگیا جس کا تحریری جواب دوہفتے میں طلب کیاگیاہے ۔ ٹیم نے جعلی اکائونٹس کیس میں سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ فضل الرحمن سے پوچھ گچھ کی ۔ پی پی رہنما نیئر حسین بخاری نے علاقوں کو سیل کئے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جمہوریت ہے ؟ ، پیپلز پارٹی نے مارشل لاء دیکھے ، گھبرانے والے نہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نیب سے پوچھتے ہیں کہ سارے علاقے کو سیل کیا گیا ہے ؟۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں بڑے سائیں کو بھی گرفتاری کا ڈر پیدا ہو گیا، قائم علی شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست دائر کردی جو آج سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ نمرمجید نے اومنی گروپ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل لینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر زرداری کی دو نیب ریفرنسز میں بریت کے خلاف اپیلیں 18 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔ احتساب عدالت نے زرداری کی پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹرریفرنس سے بری کرنے کی درخواستیں منظور کر لی تھیں جس کے خلاف نیب نے 2014 سے اپیلیں دائر کر رکھی ہیں ۔ چیف جسٹس اطہر من اﷲ اورجسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب سماعت کریں گے ۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کو پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس سے بری کیا تھا جس کے خلاف نیب نے 2014 سے اپیل دائر کر رکھی ہے ۔نیئر حسین بخاری نے وزیراعظم کے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو علم ہے کہ نیب کی ڈوریاں کون ہلاتا ہے ۔ بلاول کو نیب کے ذریعے خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران کے اعصاب پر بلاول کا خوف طاری ہو چکا۔ بلاول کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت پر جیالوں کا خوف طاری ہو چکا ہے اس لئے حکومت نے اسلام آباد میں لاک ڈاؤن کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …