کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، ادویات کے 80کیسز پر کارروائی

18کیسز ڈرگ کورٹس کے بھیجنے کا فیصلہ، 23کیسز میں ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ
لاہور(میڈیا92نیوز) پراونشل کوالٹی کنٹرول بورڈ ، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کا 202واں اجلاس ہوا، جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول سلمان غنی نے کی۔ میٹنگ میں ادویات کے کل 80کیسز پر کارروائی کی گئی۔ کل کارروائی شدہ کیسز میں سے 18کیسز ڈرگ کورٹس کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔23کیسز میں متعلقہ ادویہ ساز کمپنیوں کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 06کیسز کو خارج کر دیا گیا۔ 3کیسز میں پراڈکٹ انسپکشن کی سفارش کی گئی اور ایک کیس میں کمپنی کا ڈرگ مینوفیکچرنگ لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ اور 23کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ کل غور کردہ کیسز میں ریگولر نوعیت کے 62کیسز H.I.Nسٹینڈرڈ کے 08کیسز، نگرانی پٹیشن کے 05اور ریووپٹیشن کے 05کیسز شامل تھے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممبران میں، چیف ڈرگز کنٹرولر پنجاب محمد منور حیات، سیکرٹری PQCBجمیل انور، پروفیسر ریٹائرڈ ڈاکٹر محبوب ربانی(پرنسپل جنوبی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، ملتان)، پروفیسر ڈاکٹر محمود احمد(پروفیسر آف فارمیسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور) پروفیسر ڈاکٹر ساجد بشیر (پروفیسر آف فارمیسی، یونیورسٹی آف سرگودھا) پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین قریشی، پروفیسر ڈاکٹر منیزہ قیوم، پروفیسر ڈاکٹر شہناز اختر اور پروفیسر ڈاکٹر زوجہ ظہیر شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …