بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کیلئے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت ،پیمرا کو نوٹس جاری

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش فوری روکنے کے لیے متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے کیس کی سماعت کی ۔متفرق درخواست مقامی شہری شیخ لطیف نے وکیل ندیم سرور کے توسط سے دائر کر رکھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ،سپریم کورٹ آف پاکستان بھارتی فلموں کی نمائش سے متعلق پیمرا کو احکامات جاری کر چکا ہے ۔درخواست میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی سے متعلق بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے ۔درخواست گزار نے کہا کہ بھارتی فلموں اور اشتہارات کی پاکستان میں نمائش پر پابندی کے لیے مرکزی مقدمہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ،مرکزی مقدمے کے ختمی فیصلے تک بھارتی مواد کی پاکستان میں نشریات پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے وفاقی حکومت اور پیمرا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …