پاک بھارت کشیدگی ، ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

راولپنڈی (میڈیا92نیوز آن لائن)صوبائی حکومت نے ملک میں پاک بھارت کشیدگی میں ممکنہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی سمیت پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے صوبائی سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تحریری حکمنامہ میں پنجاب بھر کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کے علاوہ پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سمیت تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ہدائیت کی ہے کہ وہ موجودہ کشیدہ صورتحال میں کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں اس مقصد کے لئے تمام ماہرین امراض ،سینئر وجونیئرڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر تے ہوئے ہدائیت کی گئی ہے کہ ہسپتالوں کے تمام آپریشن تھیٹرزاور لیبارٹریوں کے علاوہ ٹراما اور برن یونٹس سمیت تمام شعبوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے صوبائی حکومت کی ہدایات کے تحت تمام سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہیں گے ایمرجنسی وارڈز میںہر طرح کے سرجری و ایمرجنسی آلات اور جان بچانے والی ادویات کی موجودگی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو فوری طور پر انتظامات اور ضروریات سے آگاہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسٹیٹ بینک کے بالواسطہ وفاقی حکومت کو قرض فراہم کرنیکا انکشاف

اسلام آباد: ایک آزاد تھنک ٹینک نے اسٹیٹ بینک پر الزام لگایا ہے کہ وہ وفاقی …