اوکاڑہ‘بھارت کو حملے کی صور ت میں نانی یاد کرادیں گے‘چودھری عبداللہ طاہر

پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہاکرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوچکا
رہنما تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو
اوکاڑہ(میڈیا92نیوز آن لائن)تحریک انصاف کے راہنما چودھری عبداللہ طاہر نے کہا ہے کہ پاکستان کوسفارتی سطح پرتنہاکرنے کا بھارتی خواب چکنا چور ہوچکا حملہ کی صور ت میں اس کونانی یاد کرادیں گے ان خیالا ت کا اظہا رانہوںنے اوکاڑہ کے میڈیا پرسن سے الرحمت حویلی چک 32ٹو ایل میں ملاقات کے دوران کیا چودھری عبداللہ طاہر نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ میںخود ساختہ حملوں سے پاکستان کودنیا میں سفارتی محاذ پر تنہاکرنے کی ایک کوشش کی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے اس کاایساخواب چکنا چور ہوچکا ہے عالمی برادری کواحساس ہے کہ مودی سرکار عوام میں اپنی مقبولیت کے گرتے ہوئے گراف کا سہار ا دینے کے لئے بھونڈے راستوں پر چل رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور بہادر فوج ایک ہی صف میں کھڑے ہیں جو وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی حماقت کی تو اس کونانی یاد کرادی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …