سی ڈی اے ڈائریکٹوریٹ نے غیر قانونی نوٹسسز کے اجراء پر ایک عہدیدار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن) سی ڈی اے کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ نے ایک عہدیدار کے خلاف مبینہ طور پر خصوصی مجسٹریٹ تشکیل دے کر دکانداروں کو جعلی نوٹسسز جاری کرنے اور پھر ان سے جرمانے لے کر ان کے خلاف مقدمات خارج کرنے بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں سینئر خصوصی مجسٹریٹ احمد شعیب کے نوٹس آنے کے بعد انہوں نے گزشتہ ہفتے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کو تحریری طور پر بتایا کہ ایک سابق ریڈر نے غیر قانونی طور پر ان کی اجازت کے بغیر جعلی دستخطوں کے ساتھ دکاندروں کو بڑی تعداد میں جعلی سمن اور نوٹسسز جاری کئے اور پھر جرمانہ لینے کے بعد مقدمات خارج بھی کر دیئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کے 2 درجن کیسز سامنے آئے ہیں ۔ جن کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ڈائریکٹر سکیورٹی فہیم بادشاہ نے بتایا کہ ہم نے اس ایشو پر انکوائری شروع کر دی ہے ۔ ( جاوید)

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …