کیلاش: چاوموس فیسٹیول لوگوں کے دل جیت کر اختتام پذیر

کیلاش(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چترال کے علاقے کیلاش میں جاری چاوموس فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا، اختتامی تقریب میں مقامی ایم پی اے وزیر زادہ اور چیف سیکریٹری سمیت ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سات دسمبرسےشروع ہونے والے 16 روزہ چاوموس فیسٹیول میں مختلف رسومات ادا کی گئیں، ہر سال کی طرح رواں برس بھی ہزاروں کی تعداد میں غیر ملکی اور مقامی سیاح کیلاش کے تہواروں سے لطف اندوز ہونے یہاں پہنچے تھے۔اس موقع پر مقامی ایم پی اے وزیر زادہ کا کہنا تھا کہ کیلاش کی عوام نے اس تہوار کے ذریعے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں پر کوئی ظلم و زیادتی نہیں کی جاتی اور یہاں اقلیت کو ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …