ہاکی ٹیم سے رضوان، عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

لاہور(نیٹ نیوز) ہاکی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث رضوان اور عرفان سینئر سمیت 7 سینئر کھلاڑیوں کو ٹیم سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ہاکی ٹیم سے راشد محمود کو بھی فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار عہدے سے مستعفی

ذرائع کا کہنا ہےکہ ہیڈ کوچ توقیر ڈار کے مستعفی ہونے کے بعد اب اولمپئن قمر ابراہیم کو قومی ہاکی ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس تعیناتی کا اعلان جلد کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قمر ابراہیم کے ساتھ سمیر حسین کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ سے ذمہ داریاں واپس لینے کا بھی امکان ہے۔

قومی ہاکی ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ پرو ہاکی لیگ ہے جس کے لیے ٹریننگ کیمپ یکم جنوری سے لگایا جائے گا۔
ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار نے ذمہ داریاں نبھانے سے انکار کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جب کہ قومی ٹیم کے مینیجر حسن سردار نے بھی عہدہ چھوڑ دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …