ریسکیو ون ون ٹوٹو نے بلی کی جان بچا لی

چارسدہ(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) خیبر پختون خوا کے ضلع چارسدہ کے نواحی علاقے میں ریسکیو ون ون ٹوٹو 1122نے بلی کو 50فٹ گہرے کنویں سے زندہ نکال لیا۔ریسکیو ون ون ٹوٹو کے مطابق چارسدہ کے نواحی علاقہ پڑانگ میں بلی 50فٹ گہرے کنویں میں جا گری۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن شروع کیا اور بلی کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ترجمان کے مطابق ریسکیو ادارے 1122 کی جانب سے اس سے قبل بھی خیبرپختون خوا کے مختلف اضلاع میں مشکل میں پھنسے جانوروں کی جان بچائی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …